دورہ نیوزی لینڈ کیلیے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان آج ہوگا

لاہور(پاک ترک نیوز) نیوزی لینڈ میں پانچ ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان آج ہوگا ۔
آسٹریلیا سے سیریز کے اختتام پر وہ آئندہ ماہ جنوری میں نیوزی لینڈ کا رخ کرے گی جہاں پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز کھیلے گی۔ اس سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان آج کیا جائے گا۔
نیوزی لینڈ سیریز کے لیے سابق کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کو آرام دینے کی تجویز سامنے آئی تھی تاہم ٹیم ڈائریکٹرمحمد حفیظ نے اس کو مسترد کر دیا۔
قومی ٹی ٹوئنٹی کپ کے ٹاپ اسکورر صاحبزادہ فرحان کی اسکواڈ میں شمولیت کا امکان ہے جب کہ آل راؤنڈر شاداب خان دورہ نیوزی لینڈ کیئے ٹیم سے ڈراپ ہوں گے۔
گرین شرٹس اور کیویز کے درمیان سیریز کا آغاز 12 جنوری سے ہوگا۔

#newzeland#PakTurkNews#pakvsaus#pakvsnz#t20series#testmatch