افغانستان سے ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے قومی سکواڈ کا آج اعلان متوقع

 

لاہور(پاک ترک نیوز) افغانستان کے ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے قومی سکواڈ کا آج اعلان متوقع ہے ۔
تفصیلات کے مطابق چیف سلیکٹر ہارون رشید قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پریس کانفرنس میں ناموں کا اعلان کریں گے.افغانستان کے خلاف شارجہ میں شیڈول 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کیلئے پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی کی منظوری کے بعد پاکستانی ٹیم کا اعلان آج ہوگا۔قومی ٹیم 21اور 22 مارچ کو شارجہ کیلیے اڑان بھرے گی۔
اس حوالے سے سلیکٹرز پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی اور کپتان بابر اعظم سے منظوری کے بعد مجوزہ کھلاڑیوں کی فہرست کو حتمی شکل دیں گے۔
سابق کپتان محمدیوسف عبوری ہیڈکوچ کی ذمہ داریاں نبھائیں گے، ٹیم مینجر کے طورپر منصور رانا کو برقرار رکھا گیا ہے، فیلڈنگ کوچ عبدالمجید ہوں گے۔ سپورٹ سٹاف کی تعداد کو اس سیریز کے لیے کم رکھنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
سلیکشن کمیٹی سینئرز کی جگہ پی ایس ایل کے پرفارمرز کو موقع دینے کے حق میں ہے۔
سلیکٹرز بابر اعظم اور محمدرضوان کو ریسٹ کرانے کے ذہن بناچکے تاہم یہ فیصلہ دونوں کھلاڑیوں کی رضامندی سے مشروط ہے۔ بابر اعظم اگر آرام کرنے پر آمادہ ہوجاتی ہیں تو پھر قیادت کسی نئے کھلاڑی کو سونپی جاسکتی ہے۔

#babarazam#Lahore#najamsethi#PakTurkNews#pakvsafg#pcb#sharjah#t20#t20series