قومی ٹیم ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے آئر لینڈ پہنچ گئی

ڈبلن(پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم آئرلینڈ سے ٹی ٹونٹی سیریز کھیلنے کیلئے آئر لینڈ پہنچ گئی ہے۔
قومی ٹیم کپتان بابر اعظم کی قیادت میں دبئی کے راستے ڈبلن پہنچی ۔محمد عامر ویزہ نہ ملنے کی وجہ سے ٹیم کے ساتھ روانہ نہ ہو سکے وہ جلد ٹیم کو جوائن کریں گے۔
کھلاڑی آج آرام کرنے کے بعد کل 9 مئی بروز جمعرات کو پریکٹس کریں گے ۔
واضح رہے کہ پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان ٹی 20 سیریز کے 3 میچز ڈبلن میں کھیلے جائیں گے، قومی ٹیم اپنا پہلا میچ 10، دوسرا 12 اور تیسرا میچ 14 مئی کو ڈبلن میں کھیلے گی۔
قومی ٹیم آئر لینڈ کا دورہ مکمل کرنے کے بعد انگلینڈ روانہ ہو گی، جہاں پاکستانی ٹیم پہلا میچ 22، دوسرا 25، تیسرا 28 اور چوتھا 30 مئی کو کھیلے گی۔

#babarazam#dublin#irelanad#muhammadaamir#PakTurkNews#pakvsireDubaiPaksitan