نئی حکومت کا آئی ایم ایف سے 10بلین ڈالر قرض پروگرام پر دستخط کرنے کا امکان

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) پاکستان میں نئی آنے والی حکومت کا آئی ایم ایف کے ساتھ 10 بلین ڈالر کے قرضے کے نئے پروگرام پر دستخط کرنے کا امکان ہے۔
وزارت خزانہ اپنے توسیعی فنڈ سہولت پروگرام کے تحت تین سال کا نیا قرض حاصل کرنے کے حوالے سے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے بات چیت کر رہی ہے۔
ذرائع نے کو بتایا کہ موجودہ پروگرام 31 مارچ 2024 کو ختم ہونے کے بعد آئی ایم ایف کے ساتھ 8-10 بلین ڈالر کے بڑے پروگرام پر دستخط کیے جانے کا امکان ہے۔
وزارت خزانہ آئی ایم ایف سے توسیعی فنڈ سہولت کے تحت نئے تین سالہ قرضہ پروگرام کو حاصل کرنے کا ہدف رکھتی ہے۔ اس معاہدے کو حتمی شکل دینے سے قبل وزارت خزانہ آئی ایم ایف کو نئے قرضہ پروگرام کے تحت طے شدہ تمام شرائط کو پورا کرنے کی یقین دہانی کرانا چاہتی ہے۔

#finanaceministry#loan#newgoverment#PakTurkNewsIMF