چین میں پایا جانے والا کورونا کا نیا ویرینٹ پاکستان پہنچ گیا

 

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) چین میں پایا جانے والا کورونا کا نیا ویرینٹ پاکستان پہنچ گیا ۔محکمہ صحت کے حکام نے نئے ایکس بی بی ویرینٹ کی پاکستان میں موجودگی کی تصدیق کردی۔
تفصیلات کے مطابق قومی ادارہ برائے صحت اور آغا خان یونیورسٹی کے ماہرین نے بتایا کہ جینوم سیکونسنگ سے ایکس بی بی ویرینٹ کی تصدیق کی گئی ہے، ابھی تک پاکستان میں بی ایف 7 ویرینٹ کی تصدیق نہیں ہوئی جو تیزی سے پھیلتا ہے۔
ماہرین صحت کے مطابق پاکستان کو دونوں نئے ویرینٹس سے کوئی بڑا خطرہ نہیں، یہاں قوت مدافعت بہت بہتر ہے، پاکستان میں آج بھی 15 کورونا کیس کی تصدیق ہوئی ہے اور مثبت شرح صرف اعشاریہ 40 فیصد تھی۔
سابق وفاقی مشیر صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ غالب امکان ہے بی ایف7 ویرینٹ بھی پاکستان پہنچ چکا ہے اور مجھے 100 فیصد یقین ہےکہ دونوں ویرینٹس پاکستان آچکے ہیں۔
ماہرین صحت نے کہا کہ پاکستان میں کورونا سے چین جیسے حالات پیدا ہونے کا قطعاً کوئی امکان نہیں ہے۔

#China#COVID-19#PakTurkNewscoronavirusPakistan