72 پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار

 

لاہور(پاک ترک نیوز) لاہورہائیکورٹ نے پی ٹی آئی اراکین کے استعفے منظورکرنے کانوٹیفکیشن کالعدم قراردے دیا ہے۔عدالت نے سپیکر قومی اسمبلی کو تمام ممبران کو دوبارہ سن کر فیصلہ کرنے کی ہدایات دی ہیں۔
عدالت نے اراکین کو استعفے واپس لینے کیلئے قومی اسمبلی میں سپیکر کے سامنے پیش ہونے کی ہدایات جاری کی ہیں۔
پی ٹی آئی کے 72 اراکین قومی اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا ہے۔

#Lahore#lahorehighcourt#NationalAssembly#PakTurkNews#pti#resign