پاکستان ٹیسٹ ٹیم کا دورہ سری لنکا کیلئے جاری تربیتی کیمپ اختتام پذیر

کراچی(پاک ترک نیوز) پاکستانی ٹیسٹ سکواڈ کا دورہ سری لنکا کیلئے جاری4 روزہ تربیتی کیمپ اختتام پذیر ہوگیا ۔قومی سکواڈ دو میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کھیلنے ہفتہ کی شب کولمبو روآنہ ہوگی۔
قومی ٹیم 9 جولائی کو سری لنکا پہنچے گی جہاں وہ 11 اور 12جولائی کو دو روزہ وارم اپ میچ کھیلے جائیں گے، سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ گال انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں 16 تا 20 جولائی ہوگا جبکہ دوسرا ٹیسٹ کولمبو میں 24 سے 28جولائی تک شیڈول ہے۔ویزہ نہ ملنے کے سبب پاکستان نہ آسکنے والے بولنگ کوچ مورنے مورکل دبئی میں قومی ٹیم کو جوائن کریں گے۔
نیشنل سٹیڈیم کےحنیف محمد ریجنل اکیڈمی گرائونڈ پر کیمپ کے آخری دن صرف صبح کے سیشن میں پریکٹس ہوئی، چند کھلاڑیوں کی جمعہ کی شام حارث رؤف کے ولیمہ میں شرکت کیلئے اسلام آباد روانگی متوقع تھی تاہم پی سی بی نے خراب موسمی حالات کے سبب کسی زحمت سے بچنے کیلئے کھلاڑیوں کو اسلام آباد جانے سے روک دیا۔
بیشتر کھلاڑی کراچی ہی میں جمعہ شام شاہد آفریدی کی بڑی صاحبزادی کی تقریب رخصتی میں شرکت کریں گے،پاکستان کرکٹ ٹیم کی دورہ سری لنکا کے لیے ہفتہ کی شب دبئی کے راستے کولمبو روانگی ہوگی۔

 

#nationalstadium#PakTurkNews#Srilanka#testmatch#testserieskarachiPakistan