پاکستان کی آبادی 24 کروڑ 14 لاکھ 99 ہزار سے تجاوز کر گئی

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان کی کل آبادی 24کروڑ 14لاکھ 99ہزار سے تجاوز کر گئی ۔نئی ڈیجیٹل مردم شماری کے نتائج کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان کی مجموعی آبادی 24 کروڑ 14 لاکھ 99 ہزار431 تک پہنچ گئی ہے۔صوبہ پنجاب کی کل آبادی 12 کروڑ 76 لاکھ 88 ہزار 922 ہے، سندھ کی کل آبادی 5 کروڑ 56 لاکھ 96 ہزار 147 افراد پر مشتمل ہے، خیبرپختونخوا کی کل آبادی 4 کروڑ 85 لاکھ 6 ہزار 95 ہے جبکہ بلوچستان کی مجموعی آبادی 1 کروڑ 48 لاکھ 94 ہزار 402 ہے اور اسلام آباد کی آبادی 23 لاکھ 63 ہزار 863 نفوس پر مشتمل ہے۔
گزٹ نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان کی شہری آبادی 9 کروڑ 37 لاکھ 50 ہزار 724 افراد پر مشتمل ہے جبکہ دیہی آبادی 14 کروڑ 77 لاکھ 48 ہزار 707 ہے، لاہور ڈویژن کی کل آبادی 2 کروڑ 27 لاکھ 72 ہزار 710 ہے، کراچی ڈویژن کی کل آبادی 2 کروڑ 3 لاکھ 82 ہزار 881 ہے۔
نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا ہے کہ پشاور ڈویژن میں کل آبادی 1 کروڑ 35 ہزار 171 ہے اور کوئٹہ ڈویژن کی کل آبادی 42 لاکھ 59 ہزار 163 افراد پر مشتمل ہے۔پنجاب میں آبادی کے اضافے کی شرح 2.53، سندھ میں 2.57، بلوچستان میں 3.20، خیبر پختونخوا میں 2.38 فیصد اور اسلام آباد میں آبادی میں اضافے کی شرح 2.80 فیصد ہے۔

#khyberpakhtankhawa#Lahore#PakTurkNews#peshawar#populaion#punjab#sindhbalochistankarachiPakistan