پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے اور روپے کی بے قدری کے سبب پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی اضافے کا امکان ہے ۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں 24 اگست سے اوپر کی جانب بڑھ رہی ہیں،بینچ مارک برینٹ خام تیل 16 اگست کو 82 ڈالر کے مقابلے میں 84 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہورہا تھا۔
عرب لائٹ کا خام تیل جو پاکستان استعمال کرتا ہے، وہ 88 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا۔پاکستان اپنی زیادہ تر ایندھن کی ضروریات مشرق وسطی سے ریفائنڈ پیٹرولیم مصنوعات درآمد کرکے پورا کرتا ہے، اس لاگت کا حساب امریکی ڈالر میں کیا جاتا ہے۔
دوسری جانب انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی اور گزشتہ ہفتے کاروبار کے آخری روز ہی ڈالر301 روپے پر بند ہوا تھا۔

 

#btentoil#cudeoil#internationalmarket#PakTurkNews#peotrolPrice