پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں سات روپے سے زائد اضافے کا امکان

لاہور (پاک ترک نیوز) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں سات روپے سے زائد اضافے کا امکان ہے ۔
تفصیلات کے مطابق 16جولائی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7روپے سے زائد کا امکان ہے ۔ پٹرول کی قیمتوں میں 7روپے 37جبکہ ڈیزل کی قیمتوں میں 3روپے سے زائد اضافے کا امکان ہے ۔
مٹی کے تیل کی قیمت میں 2.73 روپے اضافہ کا امکان ہے،لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 0.92 روپے فی لیٹر اضا فہ ہو سکتا ہے۔
مٹی کے تیل کی نئی قیمت 184.25 روپے فی لیٹر تک پہنچ جائیگی ایل ڈی او کی قیمت 166.65 روپے فی لیٹر ہونے کا امکان ہے۔

#diesel#islamabad#ogra#PakTurkNewsPetrolPrice