وزیراعظم نیتن یاہو کے عالمی عدالت کی جانب سے اسرائیلی وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کا امکان

دی ہیگ(پاک ترک نیوز ) عالمی عدالت انصاف کی جانب سے اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو سمیت وزیر دفاع یواف گیلنٹ اور آرمی چیف ہرزی حلیوی کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کا امکان ہے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق عالمی عدالت انصاف غزہ اور مغربی کنارے میں اسرائیلی بربریت کی تحقیقات کررہی ہے اور اس تحقیقات میں اسرائیلی حکومت کو وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کا امکان ہے۔امریکا اور اسرائیل کی جانب سے وارنٹ گرفتاری رکوانے کی کوششیں جاری ہیں۔

#gaza#internatioalcricketcouncil#international#INTERNATIONAL_COURT_OF_JUSTICE#isreal#natanyahoo#PakTurkNews