پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10روپے سے زائد کی کمی کا امکان

لاہور(پاک ترک نیوز) 16 دسمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے فی لٹر سے زائد کمی ہو سکتی ہے لیکن اس کا حتمی فیصلہ اوگرا کی سمری پر حکومت کرے گی۔
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں گزشتہ پندرہ دنوں میں نمایاں کمی ہوئی ہے جس سے پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 6 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔
او سی ایسی ا اور اوگرا کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے نومبر تک کی مدت میں 9787000 ٹن پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات ریکارڈ کی گئیں جو گزشتہ سال اسی مدت کے مقابلہ میں 6 فیصد کم ہیں۔
گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 10439000 ٹن پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات ریکارڈکی گئی تھیں۔
نومبر میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات کا حجم 2069000 ٹن ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال نومبر کے مقابلہ میں ایک فیصد زیادہ ہے، گزشتہ سا ل نومبر میں 2056000 ٹن پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات ریکارڈکی گئی تھیں۔
اکتوبر کے مقابلہ میں نومبر میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر ایک فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی، اکتوبر میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات کا حجم 2083000 ٹن ریکارڈکیاگیا جو نومبر میں کم ہو کر 2069000 ٹن ہو گیا۔

#diesel#Lahore#ogra#PakTurkNewsPetrol