پاکستانی ٹیم کا ون ڈے میں دوبارہ نمبر ون پوزیشن پر پہنچنے کا امکان

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے پاس ون ڈے میں دوبارہ سے آئی سی سی رینکنگ میں نمبرون پوزیشن حاصل کرنے کا موقع موجود ہے ۔
اگر آسٹریلیا سائوتھ افریقہ سے پانچوں ایک روزہ میچ بھی ہار جاتا ہے تو پاکستان پہلی پوزیشن پر دوبارہ پہنچ سکتا ہے ۔
ایک روزہ میچوں کی رینکنگ میں اس وقت آسٹریلیا پہلی پوزیشن پر موجود ہے ۔پاکستان دوسرے جبکہ بھارت تیسری پوزیشن پر موجود ہے ۔
دوسری جانب اگر بھارت ایشیا کپ کے فائنل میں سری لنکا کو شکست دے بھی دے تو پھر بھی وہ دوسری پوزیشن پر پہنچے گی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بنگلہ دیش نے بھارت کو ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے آخری میچ میں شکست سے دوچار کیا تھا ۔

 

#asiacup#iccranking#odi#pakturknew#PakTurkNews#rankingindiaPakistan