صدر مملکت کی غزہ پر ہسپتال میں اسرائیلی وحشیانہ بمباری کی شدید مذمت

اسلام آباد:(پاک ترک نیوز) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے غزہ میں ہسپتال پر وحشیانہ اسرائیلی فضائی حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
صدر مملکت نے غزہ میں اسپتال پر اسرائیلی حملے کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت سینکڑوں افراد کے جاں بحق ہونے پر اظہارِ مذمت کیا۔
صدر مملکت نے اسرائیلی فضائی حملے کے نتیجے میں معصوم جانوں کے المناک نقصان پر اپنے گہرے افسوس کا اظہار کیا۔
صدر مملکت نے کہا کہ اسرائیل نے ایک ہسپتال پر حملہ کر کے تمام بین الاقوامی اور اخلاقی اصولوں کو پامال کیا۔
صدر مملکت کی جانب سے اسرائیل کی طرف سے سنگین جنگی جرائم کے ارتکاب پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا اسرائیل شہری آبادیوں اور صحت کی سہولیات کو بلاامتیاز نشانہ بنا رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ عالمی برادری اسرائیل کو اس کے جنگی جرائم پر جوابدہ ٹھہرائے اور اسرائیلی بمباری اور غزہ کے جاری محاصرے کو فوری طور پر روکنے کے لیے فوری اقدامات کرے۔

#attack#gaza#hospital#israliattack#pakturknew#PakTurkNews#phalistine