لندن(پاک ترک نیوز) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا گیا ۔ خام تیل کی قیمتیں 86ڈالر فی بیرل ہو گئیں ۔
برینٹ خام تیل کی قیمت 5 فیصد سے زائد گر گئیں اور برینٹ خام تیل 85 ڈالر 81 سینٹ فی بیرل پر آ گیا۔ 18 ستمبر کو برینٹ خام تیل کی قیمت 95 ڈالر فی بیرل پر تھا۔
ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت کم ہو کر 84 ڈالر 22 سینٹ فی بیرل ہو گئی۔ تیل قیمت میں کمی کا رحجان جاری رہا تو پاکستان میں بھی تیل کی قیمت کم ہوجائے گی۔اوپیک کی جانب سے تیل کی پیداوار میں مزید کمی نہ کیے جانے کا امکان ہے۔