سونےکی قیمت میں 1800روپے کا اضافہ ،فی تولہ قیمت 2لاکھ 11ہزار 400ہوگئی

کراچی (پاک ترک نیوز) ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1800روپے کا اضافہ ہوگیا ۔فی تولہ سونے کی قیمت 2لاکھ 11ہزار 400روپے ہوگئی ۔
صرافہ بازار میں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 1800 روپے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ کی قیمت 2 لاکھ 11 ہزار 400 روپے پر پہنچ گئی ہے۔جبکہ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 2 ہزار ڈالر ہو گئی ہے۔
10 گرام سونے کی قیمت میں 1542 روپے کے اضافے کے بعد قیمت ایک لاکھ 81 ہزار 240 روپے ہو گئی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز فی تولہ سونا 400 روپے سستا ہو گیا تھا جبکہ عالمی مارکیٹ میں 26 ڈالر کی کمی کے بعد سونا کے ایک اونس کی قیمت 1975 ڈالر ہو گئی تھی ۔

#gold#jewelry#PakTurkNews#rateskarachi