پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10روپے فی لٹر تک اضافہ متوقع

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) ملک میں اگلے 15روز کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10روپے فی لٹر تک اضافے کا امکان ہے ۔
ستمبر کے اگلے 15 دنوں میں پٹرول کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر اور ہائی سپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) کی قیمت میں 9 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔مٹی کا تیل 10 روپے اور لائٹ ڈیزل آئل 8 روپے فی لیٹر مہنگا ہوسکتا ہے۔
حکومت نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی شرائط کو پورا کرنے کیلئے پٹرول پر 60 روپے فی لیٹر اور ہائی سپیڈ ڈیزل پر 50 روپے فی لیٹر پٹرولیم لیوی عائد کر رکھی ہے۔
حکومت پاکستان سٹیٹ آئل (پی ایس او) کو پٹرول اور ایچ ایس ڈی پر 3 روپے فی لیٹر ایکسچینج ریٹ ایڈجسٹمنٹ کی اجازت دے سکتی ہے۔
معاہدے کے تحت پاکستان نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے وعدہ کیا ہے کہ وہ اضافے کے راستے پر زیادہ سے زیادہ لیوی بڑھا کر 60 روپے فی لیٹر کرے گا تاکہ پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی کی اوسط قیمت 55 روپے فی لیٹر تک پہنچ سکے۔

#caretakerpm#diesel#lacy#lavy#PakTurkNews#petromliumIMFPetrol