پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 8روپے فی لٹر تک کمی کا امکان

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 8روپے فی لٹر تک کمی کا امکان ہے ۔
تفصیلات کےمطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد ملک میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔15 نومبر سے ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے فی لٹر تک کمی کا امکان ہے جبکہ پٹرول کی قیمت میں 2 روپے فی لٹر تک کمی متوقع ہے۔مٹی کے تیل کی قیمت میں ساڑھے 4 روپے فی لٹر کمی کا امکان ہے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں بھی 16 روپے 50 پیسے فی لٹر تک کمی ہو سکتی ہے۔
اوگرا قیمتوں کے متعلق سمری 15 نومبر کو وزرات پٹرولیم کو بھجوائے گی، وزیر خزانہ وزیراعظم سے مشاورت کے بعد قیمتوں کی حتمی منظوری دے گی۔

#diesel#islamabad#PakTurkNewsPetrolPrice