وزیراعظم کا کل یوم تکبیر پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کل 28 مئی یوم تکبیر کے دن ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔
وزیراعظم نے کہا ہے کہ یوم تکبیر ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کے لیے اتحاد کی یاد دلاتا ہے کہ ملکی دفاع پر کسی قسم کا بیرونی دباؤ قبول کرکے سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
وزیراعظم شہباز شریف کے اس اعلان کے بعد جلد کابینہ ڈویژن سے عام تعطیل کا نوٹی فکیشن جاری کردیا جائے گا۔

#28may#PakTurkNews#pmln#primemnister#shahbazshari#shahbazsharif#yometakbir