اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس شروع ہوگیا۔
وفاقی کابینہ اجلاس میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر غور ہوگا۔
کابینہ اجلاس میں حج پالیسی 2023 پیش ہونے کا امکان ہے۔اجلاس میں امن و امان کی صورتحال اور تحریک انصاف کی احتجاجی سرگرمیوں کا بھی جائزہ لیا جائے گا ۔