ویلنگٹن (پاک ترک نیوز)
نیوزی لینڈ کی مقبول وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن جنہیں ملک کی بدترین اجتماعی شوٹنگ اور کورونا وائرس وبائی امراض کے ابتدائی مراحل سے نمٹنے کے لیے دنیا بھر میں سراہا گیا نے اپنا عہدہ چھوڑ نے کا اعلان کر دیا ہے۔
آرڈرن جمعرات کو کہا کہانہیں گھریلو مصروفیات میں بڑھتے دباؤ کا سامنا تھا ۔ پھر بھی ان کا اعلان ملک بھر سے 50 لاکھ سے زائد افراد کے لیے صدمے کے طور پر آیا ہے۔جبکہ خود آنسوؤں کا مقابلہ کرتے ہوئے آرڈرن نے نیپئر میں صحافیوں کو بتایا کہ 7 فروری بطور وزیر اعظم ان کا آخری دن ہوگا۔انہوں نے کہا کہ میں اب اپنے عہدے کے چھٹے سال میں داخل ہو رہی ہوں۔ اور ان میں سے ہر ایک سال کے لیے میں نے اپنا سب کچھ دیا ہے۔
37 سال کی نسبتاً کم عمری میں 2017 میں پہلی مرتبہ اعلی ٰمرتبہ حاصل کرنے کے بعد آرڈرن دنیا بھر کی خواتین کے لیے ایک تحریک بن گئیں۔ وہ ایک نئی نسل کی قیادت کا اعلان کرتی نظر آتی تھیں۔