اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف لندن سے وطن واپس پہنچ گئے۔
لندن سے روانہ ہونے والے وزیرِ اعظم شہباز شریف کے خصوصی طیارے نے دوپہر 12 بج کر 20 منٹ پر اسلام آباد میں لینڈ کیا۔
شہباز شریف نے برطانوی حکومت کی دعوت پر بادشاہ کی تاج پوشی کی شاہی تقریب میں شرکت کی، انہوں نے لندن میں مقیم اپنے بھائی سابق وزیرِ اعظم نواز شریف سے ملاقاتیں بھی کیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف 3 مئی کو ایک ہفتے کے دورے پر برطانیہ پہنچے تھے۔