وزیراعظم کا زرغون میں سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملے کی شدید مذمت

 

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بلوچستان کے علاقے زرغون ،مارگٹ میں سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
وزیراعظم نے حملے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں،سپاہی ضمیر احمد ، سپاہی مدثر اور لانس نائیک عبدالقدیر کو خراج عقیدت پیش کیا۔
وزیراعظم نے شہداء کی بلندی درجات کی دعا اور لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔وزیراعظم نے حملے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی دعاکی۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ شہداء کی قربانیوں کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے ۔

##attack#checkpost#pakarmy#PakTurkNews#primeminister#shahbazsharifbalochistan