پی ایس ایل 9کا شیڈول تیار ،آغاز 17فروری سے ہو گا

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل کے نویں ایڈیشن کا شیڈول تیار کرلیا گیا۔ایونٹ کا آغاز 17فروری سے ہوگا ۔
افتتاحی میچ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان ہوگا، ایونٹ میں 7 ڈبل ہیڈر ہوں گے۔
پہلے مرحلے میں میچز لاہور اور ملتان میں کھیلے جائیں گے جبکہ دوسرے مرحلے کے میچز کراچی اور راولپنڈی میں ہوں گے اور فائنل میچ بھی کراچی میں ہوگا۔کراچی میں 11 جبکہ لاہور اور راولپنڈی میں 9،9 اور ملتان میں 5 میچز ہوں گے۔
لیگ کے 6 میچ اور ایک کوالیفائر دن کے وقت میں ہو گا، راولپنڈی میں 3 اور لاہور میں 2 میچ دن میں کھیلے جائیں گے۔
پی ایس ایل کے لیے ٹیموں کی آمد 12 فروری سے شروع ہو گی اور بعدازاں 4 دن آفیشل پریکٹس سیشن ہوں گے۔

@multan#Lahore#PakTurkNews#psl#psl9#t20karachi