پنجاب حکومت نے العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کی سزا معطل کر دی

لاہور(پاک ترک نیوز) نگران پنجاب حکومت نے العزیزیہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی سزا معطل کر دی۔
قائد ن لیگ نواز شریف نے پنجاب حکومت کو سزا معطل کرنے کی درخواست کی تھی، نوازشریف نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کی روشنی میں پنجاب حکومت کو سزا معطل کرنے کی درخواست دی تھی۔
نگران پنجاب کابینہ نے قائد مسلم لیگ ن نوازشریف کی سزا معطل کرنے کی منظوری دی۔

#alaziziza#Lahore#nawazsharif#PakTurkNews#pmln