لاہور(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے گجرات میں چودھری پرویز الہٰی کی رہائشگاہ پر پولیس کے پے در پے چھاپوں، ان کے حامیوں کے اغواء اور بلا جواز گرفتاریاں امپورٹڈ حکومت اور اس کے سرپرستوں کی جانب سے ہمارے حامیوں کو خوفزدہ کرنے کیلئے روا رکھی جانے والی ننگی فسطائیت ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ محض یاد دہانی کیلئےعرض ہے کہ ہمارے دور میں شریفوں کے خلاف ہونے والی کارروائیاں اور گرفتاریاں پاناما انکشافات اور NAB کے ان مقدمات کا نتیجہ تھیں جن میں سے 95 فیصد سے زائد ہمارے حکومت میں آنے سے پہلےقائم کئےگئے، ان کے ساتھ تو قید میں بھی VIP سلوک کیا گیا، مگر ان کا ہدف NRO تھا جسے مسترد کیا گیا۔
عمران خان نے مزید کہا کہ گجرات میں چودھری پرویز الہٰی کی رہائشگاہ پر پولیس کے پے در پے چھاپوں، ان کے حامیوں کے اغواء اور بلا جواز گرفتاریاں امپورٹڈ حکومت اور اس کے سرپرستوں کی جانب سے ہمارے حامیوں کو خوفزدہ کرنے کیلئے روا رکھی جانے والی ننگی فسطائیت ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس کے برعکس یہ حراسگی، گرفتاریوں، زیرِحراست تشدد اور اغوا وغیرہ کو خالصتاً سیاسی انتقام کیلئےاستعمال کر رہے ہیں، انہیں یقین ہے کہ کسی بھی سطح کے انتخابات نہیں جیت سکتے چنانچہ ریاستی قوت کے ظالمانہ استعمال سے ہمیں کچلنا چاہتے ہیں، یہ اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہو پائیں گے کیوں کہ ان کے حربوں سے ہمارا عزم مزید پختہ ہی ہوتا ہے۔