آزاد ریاست فلسطینیوں کا حق ،روسی صدر پیوٹن کی ثالثی کی پیشکش

ماسکو(پاک ترک نیوز) روس کے صدر ولادیمیر پوٹن کا کہنا ہے کہ آزاد ریاست فلسطینیوں کا حق ہے ،روسی صدر نے ثالثی کی پیشکش بھی کردی۔
تفصیلات کے مطابق روسی صدر پیوٹن کی جانب سے اسرائیل حماس جھڑپوں میں ثالثی کی پیشکش کرتے ہوئے کہنا تھا کہ فلسطین کی سرزمین فلسیطینیوں کی ہے اور انھیں ایک آزاد ریاست کا مکمل حق حاصل ہے۔
روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے حماس اسرائیل جھڑپوں سے پیدا ہونے والی کشیدگی کو کم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ فریقین مذاکرات کے میز پر آئیں جس کے لیے ہم ثالثی کا کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔روسی صدر نے ایک اور انٹرویو میں بھی کہا کہ فلسطینی جس سرزمین پر رہتے ہیں وہ تاریخی طور پر ان کی اپنی سرزمین ہے۔ فلسطینیوں کو اپنی ایک آزاد ریاست کے قیام کا پورا حق حاصل ہے۔
روس کے اسرائیل اور فلسطین کے ساتھ یکساں دوستانہ تعلقات کی تاریخ رہی ہے اور وہ حماس اسرائیل جھڑپوں میں مصالحت کے لیے اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔
روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ فریقین جنگ کو طول دینے کے بجائے سب کے لیے قابل قبول امن مذاکرات کے حل کی طرف آئیں گے۔ جنگ کو ہر قیمت پر پھیلنے سے روکنا وقت کی اہم ضرورت ہے ورنہ اس کا اثر بین الاقوامی صورتحال پر پڑے گا۔

روس کے صدر ولادیمیر پوٹن نے فلسطینیوں کو مصر جانے کے مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ فلسطین اپنی سرزمین پر رہتے ہیں۔ اسرائیل کا یہ مطالبہ امن کے لیے نقصان دہ ثابت ہوگا۔

#gaza#gazaunderattack#hamas#ISRAIL#masscow#PakTurkNews#vladimir putinrussia