روس سے خام تیل کا دوسرا کارگو پاکستان پہنچ گیا

کراچی(پاک ترک نیوز) روس سے ایک لاکھ میٹرک ٹن خام تیل کا دوسرا کارگو پاکستان پہنچ گیا۔
روس سے دوسرا خام تیل کا کارگو پاکستانی ریفائنری سنر جیکو نے درآمد کیا، خام تیل کو ایس پی ایم کے ذریعے گہرے سمندر میں آف لوڈ کیا گیا، سنرجیکو نجی شعبے میں روس سے خام تیل درآمد کرنے والی پہلی کمپنی ہے۔
پاکستان نے اس سے قبل روس سے ایک لاکھ ٹن خام تیل کا آرڈر دیا تھا، روس سے خام تیل کا پہلا کارگو اپریل میں پاکستان پہنچا تھا، پاکستان ریفائنری لمیٹیڈ نے روسی خام تیل کا پہلا کارگو حاصل کیا تھا۔

#PakTurkNews#psokarachioilrussia