پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ بھی ڈرا

کراچی (پاک ترک نیوز) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ بھی بغیرکسی نتیجے کے ختم ہو گیا ۔ پاکستان نے اپنی دوسری اننگز میں 319رنز کےہدف کے تعاقب میں 304رنز بنائےاور اس کے 9کھلاڑ ی آئوٹ ہوئے تھے۔
کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں جاری دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی جانب سے دوسری اننگز میں سرفراز احمد نے 118رنز کی دلکش اننگز کھیلی ۔شان مسعود نے 35،سعود شکیل نے 32جبکہ آغا سلمان نے 30رنز کی اننگزکھیلی ۔
کیوی ٹیم کی جانب سے بریسویل نے 4،ٹم سائوتھی اور سودھی نے دو دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔
اس سے قبل نیوزی لینڈ نے پہلی اننگز میں 449جبکہ دوسری اننگز پانچ وکٹوں کے نقصان پر 277رنزبنا کر ڈیکلیئر کردی تھی ۔پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں 408رنز بنائے تھے ۔
یاد رہے کہ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ بھی بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گیا تھا۔

#babarazam#karachitest#match#newzeland#PakTurkNews#sarfrazahmed#testmatchPakistan