شانگلہ دہشتگرد حملے کی مکمل تحقیقات اور ذمہ داروں کو سخت سزا دی جائے۔ چین کا مطالبہ

اسلام آباد (پاک ترک نیوز)
چین نے خیبر پختونخوا کے شانگلہ میں چینی انجیئرزکے قافلے پر دہشتگردوں کے حملے میں پانچ چینی شہریوں کی ہلاکت کے مذموم واقعے کی مکمل تحقیقات اور ذمہ داروں کو سخت ترین سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
پاکستان میں چینی سفارتخانے کے گذشتہ شب جاری ہونے والے ایک بیان میں بیجنگ نے دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے پاکستان سے واقعے مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ مقامیپولیس کے مطابقمنگل کے روز خیبر پختونخواہ میں داسو ڈیم پراجیکٹ پر کام کرنے والے چینی انجینئرز کے قافلے سے ایک خودکش بمبار نے گاڑی ٹکرا دی تھی۔ جس میں چھ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہیہ جنوبی ایشیائی ملک میں چینی مفادات پر ایک ہفتے میں تیسرا بڑا حملہ ہے۔اس سے قبل پہلے دو حملے جنوب مغربی صوبے بلوچستان میں ایک بحری اڈے اور ایک اسٹریٹجک بندرگاہ پر ہوئے جہاں چین انفراسٹرکچر کے منصوبوں میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کر رہا ہے۔
بیان میںپاکستان میں چینی سفارت خانہ اور قونصل خانے کا کہنا ہے کہ ہم چینی شہریوں، پاکستان میںچینی کاروباری اداروں کو یاد دلاتے ہیں کہ وہ سیکیورٹی کی صورتحال پر گہری توجہ دیں، سیکیورٹی الرٹس کو بہتر بنائیں، حفاظتی اقدامات کو مضبوط کریں، اور حفاظتی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں۔

#China#islamabd#PakTurkNews#shangla#suisideattack