سندھ حکومت آج 3 ہزار ارب روپے سے زائد حجم کا بجٹ پیش کرے گی

کراچی(پاک ترک نیوز) سندھ حکومت آئندہ مالی سال کا 3 ہزار ارب سے زائد حجم کا بجٹ آج پیش کرے گی۔
سندھ حکومت کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 20 سے 25 فیصد جبکہ پنشن میں 15 فیصد اضافے کا امکان ہے، کم سے کم تنخواہ وفاق اور پنجاب کے برابر کرنے، صوبے کا ترقیاتی بجٹ نو سو ارب سے زائد رکھے جانے کی توقع ہے۔
صوبائی حکومت نے آئندہ مالی سال میں گاڑیوں کی خریداری میں کمی کا فیصلہ کیا ہے، فرنیچر اور دیگر اشیاء کی خریداری کیلئے بھی کفایت شعاری پالیسی اپنائی جائے گی، اخراجات میں کمی کیلئے بیرون ملک سرکاری دورے کم کرنے کیلئے ویڈیو کانفرنس میٹنگ کو فروغ دینے کی تجاویز شامل ہیں۔
بجٹ میں 12 ارب کی کراچی میگا سکیمز شامل کی جائیں گی، نئی سکیمز کے بجائے صوبائی ترقیاتی پروگرام میں نیا پورٹ فولیو متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، صوبائی محصولات کی وصولی کا ہدف بڑھایا جائے گا، مختلف محصولات کی شرح میں ردوبدل کی تجویز ہے۔

 

#govement#pakturknwes#sindhBudgetkarachi