ترک بنکوں کا چھ ماہ کا منافع 10ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا

انقرہ (پاک ترک نیوز)
ترکیہ کے بینکنگ واچ ڈاگ بینکنگ ریگولیشن اینڈ سپرویژن ایجنسی (بی آر ایس اے) کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، ترکی کے بینکوں نے جنوری سے جولائی کے عرصے میں مجموعی طور پر 293.4 ارب ترک لیرا (10.9 ارب ڈالر) کا خالص منافع کمایا ہے۔
گذشتہ روز جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق جولائی کے آخر میں ترکی کے بینکنگ سیکٹر میں کل اثاثے 20 ٹریلین لیرا (743.5 ارب ڈالر) تک پہنچ گئے۔
قرض، اثاثوں کا سب سے بڑا ذیلی زمرہ، جنوری سے جولائی تک 10.3 ٹریلین لیرا (384.4 ارب ڈالر) تھا۔
واجبات کے ضمن میں ترکیہ میں قرض دہندگان کے پاس رکھے گئے ذخائر – سب سے بڑی واجبات کی مالیت – کل 12.5 ٹریلین لیرا (464.1 ارب ڈالر) تھی۔
سیکٹر کا ریگولیٹری کیپٹل ٹو رسک ویٹڈ اثاثہ جات کا تناسب پچھلے مہینے کے آخر تک 18.7 فیصد رہا۔جبکہ غیر فعال قرضوں کا کل نقد قرضوں میںتناسب 1.6فیصد تھا۔
اپریل کے آخر تک 55 ریاستی/نجی/غیر ملکی قرض دہندگان – بشمول ڈپازٹ بینک، شراکتی بینک، اور ترقیاتی اور سرمایہ کاری بینک – ترکی میں کام کر رہے تھے۔اور اس شعبے میں 207,497 ملازمین ترکیہ اور بیرون ملک 11,046 شاخوں کے ساتھ ساتھ 48,963 اے ٹی ایمز میں کام کر رہے تھے۔

#ANKARA#bank#PakTurkNews#reserves#turkishcentralbank