سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ 2023 کو چیلنج کر دیا گیا

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) سپریم کورٹ ’پریکٹس اینڈ پروسیجر‘ ایکٹ 2023 کو سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیلنج کردیا گیا۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ میں بینچز کی تشکیل چیف جسٹس کا انتظامی اختیار ہے،از خود نوٹسز میں اپیل کا حق آئین میں ترمیم کے بغیر ممکن نہیں ہے۔
موجودہ ایکٹ سپریم کورٹ کے اختیارات پر قدغن لگانے کے مترادف ہے،درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ 2023 کو کالعدم قرار دے۔

 

#islamabad#lahoreregistery#PakTurkNews#supremecourt#supremecourtpracticsandprocegerbill