سپریم کورٹ کو ایمانداری نے نہیں عمران داری نے داغدار کیا،مریم نواز

 

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ہم سپریم کورٹ اور آئین کا احترام کرنے والے لوگ ہیں، اس عمارت کو ایمانداری نے نہیں عمران داری نے داغدار کیا، ہم اس جگہ احتجاج نہیں کرنا چاہتے تھے، اس عمارت سے جمہوریت کو مضبوط کیا جانا چاہیے۔

پی ڈی ایم کے شاہراہ دستور پر دھرنے سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تباہی بھی ججوں کے فیصلوں سے ہوئی ہے۔آج عمران خان کی سہولت کاری کرنے والوں کی بات ہوگی، قانون سازی پارلیمنٹ کا ذمہ داری ہے اس کو روکنا تمہاری ذمہ داری نہیں۔
حکومتی اتحاد پی ڈی ایم کا سپریم کورٹ کے باہر دھرنا جاری ہے، جس میں مریم نواز اور مولانا فضل الرحمن بھی پہنچ چکے ہیں۔
حکومتی اتحاد میں شامل جماعتوں کے کارکن احتجاج اور دھرنے کے لیے صبح ہی سے وفاقی دارالحکومت کے ریڈزون میں داخل ہوکر سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کررہے ہیں۔ پی ڈی ایم کارکن گیٹ پھلانگ کر ریڈزون میں داخل ہوئے اور نعرے لگاتے ہوئے عدالت عظمیٰ کے باہر پہنچے، جہاں ایف سی اور پولیس اہل کاروں نے انہیں روکنے کی کوشش کی۔ پولیس حکام کی جانب سے مظاہرین سے مذاکرات کی کوشش کی گئی۔

 

@imrankhan#fazalurehman#islamabad#maryamanwaz#PakTurkNews#pmln#supremecourtPDM