پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا ایک روزہ میچ آج کھیلا جائے گا

 

کراچی (پاک ترک نیوز) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز کا تیسرا ایک روزہ میچ آج کھیلا جائے گا۔شاہین سیریز اپنے نام کرنے کیلئے پرعزم ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا تیسرا ایک روزہ میچ کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں آج کھیلا جائے گا۔شاہینوں کو سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل ہے ۔
اگر قومی ٹیم ہوم گراؤنڈ پر کیویز کو 5 میچز کی سیریز میں وائٹ واش کرتی ہے تو آئی سی سی رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن پر قابض ہوجائے گی تاہم اگر کامیابی کا تناسب 1-4 رہا تو پاکستان تیسری پوزیشن پر آسکتا ہے۔
دوسری جانب میچ کے دوران سیکیورٹی کو مد نظر رکھتے ہوئے نیشنل اسٹیڈیم جانے والی تمام سڑکیں بند کی جائیں گی جبکہ اسٹیڈیم کی سیکیورٹی رینجرز اہلکاروں کے سپرد کی گئی ہے ۔

#nationalstadium#newzelanad#odi#odiseries#PakTurkNews#pakvsnzkarachiPakistan