قومی ٹیم کا دورہ آسٹریلیا کیلئے تربیتی کیمپ آج سے آغاز

راولپنڈی(پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کا دورہ آسٹریلیا کی تیاریوں کیلئے ٹریننگ کیمپ کا آج سے آغاز ہو گا ۔
قومی ٹیم کے دورہ آسٹریلیا کیلئے تربیتی کیمپ پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں آج سے شروع ہو گا، کھلاڑیوں نے کیمپ کیلئے رپورٹ کر دیا ہے۔
قومی بلے باز امام الحق اور فہیم اشرف کو شادی کی وجہ سے کیمپ میں شرکت نہیں کرے گا جبکہ حسن علی اور محمد وسیم جونیئر کل کیمپ میں شامل ہوں گے۔
یادرہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز آئندہ ماہ 14 دسمبر سے ہو گا۔

 

#austrliatour#PakTurkNews#pakvsaus#rawalpindi#testmatchPakistan