دنیا بھر کے ملکوں کی امداد پر ترک صدر کا اظہار تشکر

انقرہ (پاک ترک نیوز)
ترکیہ طاقتور جڑواں زلزلوں کے بعد تلاش ، بچاؤ اور امدادی سرگرمیوں کے لیے فراہم کی جانے والی مدد کے لیے تمام ممالک کا شکر گزار ہے۔
صدر رجب طیب اردوان نے ان خیالات کا اظہار منگل کے روزدبئی، متحدہ عرب امارات میں ورلڈ گورنمنٹ سمٹ کو بھیجے گئے ایک ویڈیو پیغام میں کیا ہے۔ ترک رہنما نے کہا ہےکہ ٹیموں نے گزشتہ ہفتے جنوبی ترکیہ میں آنے والے شدید زلزلے کے بعد سے زلزلے کے ملبے سے 8000 سے زائد افراد کو زندہ نکال لیا ہے۔اب تک زلزلے میں زخمی ہونے والے 81,000 سے زائد افراد کو ہسپتالوں سے فارغ کر دیا گیا ہے۔
صدراردوان نے کہا کہ میں ایک بار پھر ان تمام دوست اور بہن بھائیوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جو دن رات ہماری قوم کے لیے امداد اکٹھی کر رہے ہیں۔ اپنی ٹیموں کے ساتھ ہماری تلاش اور بچاؤ کی کوششوں میں مدد کر رہے ہیں۔ اور ہمیں اپنی دعاؤں میں نہیں بھولے۔
انہوں نے کہا کہ ترکیہ جو نہ صرف اپنی تاریخ میں بلکہ انسانیت کی تاریخ میں بھی سب سے بڑی قدرتی آفات کا سامنا کر رہا ہے۔اس دوستی کو جو آپ نے اس سیاہ دن پر ظاہر کی ہے اسےکبھی نہیں بھولے گا۔
انہوں نے زور دیا کہ زلزلے کی تباہی نےایک بار پھر بین الاقوامی یکجہتی کی اہمیت کو ظاہر کیا ہے۔کیونکہ ترکیہ کواس سربراہی اجلاس کے میزبان متحدہ عرب امارات سمیت 100 سے زائد ممالک کی جانب سے حمایت اور تعزیت کے پیغامات موصول ہوئے ہیں ۔

##earthquakeinturkey#ANKARA#istanbul#PakTurkNews#rajabtayyaburdgan#turkpresidentearthquake