ترک صدر کی ایلون مسلک کو ٹیسلا فیکٹری ترکیہ میں لگانے کی پیشکش

انقرہ (پاک ترک نیوز) سرکاری انادولو ایجنسی کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردگان نے ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک کو ترکیہ میں ٹیسلا فیکٹری تعمیر کرنے کی پیشکش کردی ۔
ترک خبر رساں ایجنسی کے مطابق نیویار ک میں اقوام متحدہ کے قریب ترک ہائوس میں صدر اردوان نے یہ بات ایلون مسک سے ہونے والی ملاقات میں کیا ۔
ٹیسلا اور واشنگٹن ڈی سی میں ترک سفارت خانے نے اس حوالے سے تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے ۔
مسک پیر کو کیلیفورنیا میں اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو سے بھی ملاقات کریں گے۔ مسک نے X پر پوسٹ کیا کہ ان کی بات چیت مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی پر مرکوز ہوگی۔
ٹیسلا نے اگست میں بھارت میں ایک ایسی فیکٹری بنانے میں دلچسپی ظاہر کی جو کم لاگت والی الیکٹرک گاڑی (EV) تیار کرے۔
ٹیسلا کے پاس اس وقت چھ کارخانے ہیں اور وہ میکسیکو کی شمالی نیوو لیون ریاست میں ساتویں فیکٹری بنا رہی ہے۔
یاد رہے کہ ترک اردوان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78ویں اجلاس میں شرکت کے لیے امریکہ میں ہیں۔

#elonmusk#generalassembly#newyork#PakTurkNews#RecepTayyipErdoğan#tesla#UNEV