یوکرین-یورپی یونین سربراہی اجلاس کل ہوگا۔ تاہم الحاق کا عمل تیز کرنے کا وعدہ نہیں ہو گا۔ ذرائع

برسلز(پاک ترک نیوز)
یوکرین-یورپی یونین سربراہی اجلاس کے دوران یورپی یونین کے راہنمایوکرین کے یورپی یونین سے الحاق کے عمل کو تیز کرنے کا وعدہ نہیں کریں گے
یورپی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کل 3فروری کو ہونے والے سربراہی اجلاس میں شریک یورپی وفد کےذرائع نےمیڈیا کو بتایا ہےکہ یورپی یونین کے ممالک اس بات پر متفق ہوں گے کہ یوکرین نے ایک طویل سفر طے کیا ہے اور اصلاحات میں سنجیدہ پیش رفت حاصل کی ہے۔ لیکن اس کی رکنیت کے عمل کو تیز کرنے کا کوئی وعدہ نہیں کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق متعدد مشرقی یورپی ممالک یوکرین کے الحاق کے عمل کو تیز کرنے کے حق میں ہیں۔انکااصرارہے کہ ایسے مشکل وقت میں یوکرین کے ساتھ رکنیت کا عمل تیز کرنے کا وعدہ کیا جانا چاہیے۔ لیکن تمام ممالک اس نقطہ نظر سے متفق نہیں ہیں۔ خاص طور پربڑے رکن ممالک سمجھتے ہیں کہ کیف کے ساتھ کوئی خالی وعدے نہیں کیے جانے چاہئیں۔
دریں اثنا یوکرین کے وزیر اعظم ڈینس شمیگل نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ یوکرین اس کے یورپی یونین سے الحاق پر بات چیت شروع ہونے کے بعد دو سال سے بھی کم عرصے میں یورپی یونین کا رکن بننے کی توقع رکھتا ہے۔ جبکہ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کا خیال ہے کہ یوکرین کے یورپی یونین میں الحاق پر باقاعدہ بات چیت اس سال کے اوائل میں شروع ہونی چاہیے۔

#attack#barsils#PakTurkNews#ukraine#warrussia