امریکہ کا بحری جہازوں کو ایران قبضے سے بچانے کیلئے آبنائے ہرمز میں مزید ایف 16تعینات کرنے کا فیصلہ

واشنگٹن (پاک ترک نیوز) ایک سینئر امریکی دفاعی اہلکار کا کہنا ہے کہ امریکہ آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کو ایرانی قبضے سے بچانے کلئے آبنائے ہرمز اور ارد گرد اضافے لڑاکا طیارے تعینات کرے گا ۔

اہلکار نے مزید کہاکہ کہا کہ امریکہ اس ہفتے کے آخر میں خلیجی علاقے میں F-16 لڑاکا طیارے بھیجے گا تاکہ پہلے سے موجود A-10حملہ آور طیارے کے ساتھ گشت کو مزید مضبوط کیا جا سکے ۔
خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق خطے میں واشنگٹن کے فوجی اثاثوں میں اضافہ اس وقت ہوا جب ایران نے گزشتہ ہفتے آبنائے کے قریب دو آئل ٹینکرز کو قبضے میں لینے کی کوشش کی۔
ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق دفاعی اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ یہ ایف 16طیارے آبی گزرگاہ سے گزرنے والے بحری جہازوں کو فضائی تحفظ فراہم کرے گا۔

 

#f16#PakTurkNews#ships#washintondcAmericairan