امریکہ نے سکھ رہنما کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کے ثبوت کینیڈا کو دیئے

اوٹاوا(پاک ترک نیوز) امریکی خفیہ ایجنسی نے کینیڈا کے شہری اور سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل سے متعلق کینیڈا کو معلومات فراہم کیں۔امریکا بھارت اور کینیڈا تنازع میں باضابطہ طور پر کینیڈا کی حمایت اور تعاون کا اعلان کر چکا ہے۔
امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق امریکا کی خفیہ ایجنسی نے کینیڈا میں مقیم سکھ رہنما ہردیپ سنگھ کے قتل کی تحقیقات میں اہم کردار ادا کیا اور کینیڈا کو ایسی معلومات فراہم کیں جن سے ثابت ہوا کہ بھارت سکھ رہنما کے قتل میں ملوث ہے۔
ہردیپ سنگھ نجر قتل کے بارے میں متعلقہ معلومات امریکا نے مختلف انٹیلیجنس اسٹریمز کے پیکج کے حصے کےطور پر شیئر کیں۔
امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سکھ رہنما کے قتل کی تحقیقات میں کینیڈا سے تعاون کرے اور ہردیپ سنگھ نجر کے قتل پر احتساب کو یقینی بنائے۔

#canada#newyork#newyorktimes#pakturknew#PakTurkNews#sikhAmerica