تائیوان سے مائیکرو چپ مصنوعات اور اے آئی ٹیکنالوجی کی برآمدات میں امریکہ پہلے نمبر پر آگیا

تائی پے (پاک ترک نیوز)
مائیکرو چپ مصنوعات اور اے آئی ٹیکنالوجی کی مانگ میں مسلسل اضافے کی وجہ سےمسلسل چار ماہ سے تائیوان کی اس اہم برآمدی منڈی میں امریکہ نے سر فہرست چین کوپیچھے چھوڑ دیا ہے۔
تائیوان کی وزارت خزانہ نےگذشتہ روز جاری ہونے والے بیان میںکہا ہےکہ تائیوان مائیکرو چپ تیار کرنے والا پاور ہاؤس ہے۔ جو ای گاڑیوں اور سیٹلائٹس سے لے کر لڑاکا طیاروں تک اور تیزی سے آگے بڑھ رہی اے آئی ٹکنالوجی کو طاقت دینے کے لیے ضروری دنیا کے جدید ترین سلکان ویفرز کو تیار کرتا ہے۔
بیان کے مطابق دو دہائیوں سے اس کی سرفہرست برآمدی منڈی چین رہا ہے – جو تائیوان کو اپنی سرزمین کا حصہ ہونے کا دعویٰ کرتا ہے – لیکن تائیوان کی وزارت خزانہ کے دسمبر کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ اگست 2003 کے بعد پہلی بار امریکہ تائی پے سے برآمدات میں سرفہرست ہے۔دسمبر میں، تائیوان نے امریکہ کو 8.49 ارب ڈالر کی مصنوعات برآمد کیں، جبکہ مین لینڈ چین کو 8.28 ارب ڈالر کی مصنوعات برآمد کیں۔یہ رجحان مارچ تک جاری رہا جب امریکی برآمدات 65 فیصد اضافے کے ساتھ 9.11 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔ جب کہ مین لینڈ چین نے 7.99 ارب ڈالر کی مصنوعات حاصل کیں۔
مزید براںان اعداد و شمار میں ہانگ کانگ کو شامل نہیں کیا گیا جو کسٹم کے علاقے کے طور پر اپنی الگ حیثیت رکھتا ہے۔ چنانچہ ہانگ کانگ کو بھی ملا لیا جائے تو چین تائیوانسے برآمدات کے لیے سرفہرست مقام ہے۔
2016 میں تائیوان کی صدر سائی انگ وین کے اقتدار میں آنے کے بعد سے، وہ امریکہ کے ساتھ اقتصادی تعلقات کو مضبوط کرنے کے لیے کام کر رہی ہیں، اور واشنگٹن کو ایک اہم پارٹنر کے طور پر دیکھتے ہوئے جب ہمسایہ ملک چین تیزی سے جارحانہ انداز میں بڑھ رہا ہے۔

#ai#artificalintelegence#exports#ia#it#PakTurkNews#taipay#taypaiAmericaTaiwan