نارڈ اسٹریم تخریب کاری کے واقعہ میں یوکرین کے ملوث پر امریکہ کا بھی غور، اخبار کا دعویٰ

نیویارک(پاک ترک نیوز)
سی آئی اے کے ڈائریکٹر ولیم برنز اور امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے اکتوبر 2022 میں نورڈ اسٹریم گیس پائپ لائنوں میں تخریب کاری کی کارروائیوں کے لیے یوکرین کی ذمہ داری کےمؤقف پر غور کیاہے۔
معروف امریکی اخباروال اسٹریٹ جرنل نے اپنی جمعرات کے روز شائع ہونے والی رپورٹ میں امریکی انتظامیہ کے نامعلوم نمائندوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہےکہ امریکہ کا خیال ہے کہ یوکرین کے پاس اس طرح کی کارروائی کرنے کا موقع تھا۔ اخبار نے کہا کہ اس وقت کوئی واضح ڈیٹا دستیاب نہیں ہے جس سے ظاہر ہوتا ہو کہ یوکرین کے حکام تخریب کاری کی کارروائیوں میں ملوث تھے۔تاہم ایسے اشارے مل رہے ہیں کہ اس تخریبی کاروائی میں یوکرین سے تعلق رکھنے والے افراد ملوث تھے۔
اخبار کے مطابق جرمن تحقیقات نے گیس پائپ لائنوں پر تخریب کاری کی کارروائیوں میں روس کے ملوث ہونے کےمؤقف کومکمل طور پر خارج کر دیا ہے۔ اخبار نے بتایا کہ امریکہ بھی اس بات پر یقین نہیں رکھتا کہ روس اس کاروائی میں از خود ملوث تھا۔
اخبار نے کہا ہےکہ یہ نتائج حتمی نہیں ہیں کیونکہ ابھی بھی جرمنی،ڈنمارک اور ناروے میں تحقیقات جاری ہیں۔

#americannewspaper#newyork#nordstream#nordstreamI#PakTurkNews#washingtondc#wshingtonAmericarussia