امریکی صدر کے بیٹے نے ٹیکس چوری اور غیر قانونی اسلحہ کے الزامات پر معاہدہ پر اتفاق کر لیا

واشنگٹن(پاک ترک نیوز)
امریکی صدر جو بائیڈن کے چھوٹے بیٹے ہنٹر بائیڈن نے ٹیکس میں ہیرا پھیری اوربغیر لائسنس پستول رکھنے کے الزامات پر استغاثہ کے ساتھ معاہدے کی درخواست پر اتفاق کیا ہے۔جبکہ امریکی صدر نے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں اپنے بیٹے پر فخر ہے۔
کیلیفورنیا کے دورے کے دوران صدر جو بائیڈن نے گذشتہ روز صحافیوں کی جانب سے پوچھے گئے سوالوں پر کہا کہ مجھے اپنے بیٹے پر بہت فخر ہے۔مگرجب یہ پوچھا گیا کہ کیا انہوں نے اپنے بیٹے کو درخواست کا سودا لینے کی ترغیب دی۔ تو انہوں نے جواب نہیں دیا ۔
اس سے قبل امریکی ریاست ڈیلاویئر میں وفاقی استغاثہ نے منگل کی صبح عارضی معاہدے کا اعلان کیا۔ہنٹر بائیڈن نے وفاقی انکم ٹیکس ادا کرنے میں جان بوجھ کر ناکامی اور منشیات کااستعمال کنندہ ہونے کے باوجود آتشیں اسلحہ رکھنے کے جرم کا اعتراف کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ اور اس کی اطلاع امریکی اٹارنی برائے ڈیلاویئر ڈیوڈ ویس نے ضلعی عدالت کے کلرک کو ایک خط میںکی ہے۔درخواست کے معاہدے کی تفصیلات فوری طور پرسامنے نہیں آئیں لیکن انہیں وفاقی جج کو قبول کرنا پڑے گا۔
ریپبلکنز نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ جنہیں 37 وفاقی الزامات پر مقدمے کا سامنا ہےکی قیادت میںکہنا شروع کر دیا ہے کہ اس معاہدے نے ہنٹر بائیڈن کو محض ایک ٹریفک ٹکٹ دے کرسینکڑوں سال کی مجرمانہ ذمہ داری کو صاف کردیا ہے۔ صرف آتشیں اسلحے کے الزام میں زیادہ سے زیادہ 10 سال قید اور 250,000 ڈالر جرمانہ ہو سکتا ہے۔

#americapresident#joebiden#PakTurkNews#washinton#washintondcAmerica