مغرب نارڈ اسٹریم واقعے میں ملوث یوکرینی تاجر کا نام منظر عام پر نہیں لائے گا

لندن(پاک ترک نیوز)
نارڈ اسٹریم تخریب کاری کے واقعہ میں مبینہ طور پر ملوث یوکرینی تاجر کا نام سامنے آنے پرتحقیقات کو ایک نیا ر خ مل گیا ہے مگر مغربی ممالک ممکنہ طور پر یوکرین کے اس تاجر کا نام ظاہر نہیں کریں گے جس پر نارڈ اسٹریم پائپ لائنز میں تخریب کاری کی کارروائیوں میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔
اس بات کا انکشاف ذرائع کے حوالے سے برطانوی اخبار ڈیلی ٹیلی گراف نے اپنی جمعرات کی اشاعت میں کیا ہے۔ اخبار کے مطابق
ذرائع نے بتایا ہےکہ تاجر جس کا نام نیوز آؤٹ لیٹ کو معلوم ہے۔ تخریب کاری کی کارروائیوں کی ایک خاص نوعیت کے پیش نظر شک کے دائرے میں آ گیا۔ جس سے اس بات کا اشارہ ہو سکتا ہے کہ وہ اس واقعے میں ملوث تھا۔ یورپی سیکورٹی ایجنسیوں کے ایک ذریعے نے تصدیق کی کہ تاجر تفتیش کاروں کے ریڈار اسکرین پر ہے لیکن اس نے کچھ نہیں کہا کہ آیا وہ اس کیس میں باضابطہ ملزم ہےیا بات ابھی شک تک ہی محدود ہے۔تاہم ذرائع نے واضح کیا کہ شک کے ثبوت تک پہنچنے سے قبل متعلقہ کا تاجر کا نام ظاہر نہیں کیا جائےگا۔

#attack#masscow#nordstram#nordstream1#PakTurkNews#paris#russiaukrainewar#ukraine#warrussia