ورلڈ بینک نے پاکستان کیلئے 35 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دیدی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) ورلڈ بینک نے پاکستان کیلئے 35 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔
تفصیلات کے مطابق عالمی بینک کا کہنا ہے کہ پاکستان کو معیشت میں استحکام کیلئے ریفارمز کی پالیسی پر عملدرآمد کرنا ہو گا، مستحکم گروتھ کیلئے مالیاتی نظم و نسق پر عملدرآمد ضروری ہے۔قرض کی منظوری رائز ٹو پروگرام کے تحت دی گئی ہے۔
ورلڈ بینک کی جانب سے فراہم کردہ رقم ادارہ جاتی اصلاحات اور مستحکم گروتھ اور ہدف حاصل کرنے کیلئے استعمال ہو گی۔

#islamabad#loan#PakTurkNews#worldbankPaksitan