جنیوا(پاک ترک نیوز)
عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کووڈ۔19 کی جنوری2020سے نافذ العمل بین الاقوامی صحت عامہ کی باعث تشویش ہنگامی حیثیت کومزید تین ماہ کے لئے بڑھا دیا ہے۔
ڈبلیو ایچ او نے گذشتہ روز ہیلتھ ایمرجنسی کمیٹی کے اجلاس کے بعد جاری ہونے والے بیان میں کہا ہے کہ ڈائریکٹر جنرل نے جاری کووڈ۔19 وبائی مرض کے بارے میں کمیٹی کی پیش کردہ تجویز سے اتفاق کیا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ یہ وبائی مرض بین الاقوامی صحت عامہ کی ہنگامی صورتحال کے حوالے سے تشویش کا عمل جاری رکھے گا۔ چنانچہ ڈبلیو ایچ او کے ماہرین کے مطابق کووڈ۔19 کی وبائی بیماری ممکنہ طور پر ایک عبوری مقام پر رکی ہوئی ہے اور یہ دوبارہ بھی اٹھ سکتی ہے۔
مزید برآں کمیٹی نے تسلیم کیا ہےکہ کووڈ۔19 وبائی بیماری ممکنہ طور پر ایک انفلیکیشن پوائنٹ کے قریب پہنچ رہی ہے۔ عالمی سطح پر آبادی کے استثنیٰ کی اعلی سطح کو حاصل کرنا انفیکشن اوریا ویکسینیشن کے ذریعےاسکے اثرات کو محدود کر سکتا ہے۔لیکن اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ یہ وائرس مستقبل قریب میں انسانوں اور جانوروں میں مستقل طور پر پایا جاتا رہے گا۔