دنیا فلسطینی عوام کےقتل عام کو بند کرانے کیلئے عملی اقدامات کرے : نگران وزیراعظم

اسلام آباد(پاک ترک نیوز ) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے غزہ پر اسرائیل کی عام شہریوں کو نشانہ بنانے کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ فلسطینی عوام کےقتل عام کو بند کرانے کے لیے دنیا کو اب عملی اقدامات کرنے چاہئیں۔
نگران وزیراعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ گزشتہ روز پناہ گزینوں کے جبالیہ کیمپ پر شدید بمباری کی گئی ہے، اسرائیل کی بمباری سے سیکڑوں شہری شہید ہوئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ اس طرح کی قابل مذمت کارروائیوں کو کبھی معاف یا فراموش نہیں کیا جاسکتا،فلسطینی عوام کےقتل عام کو بند کرانے کے لیے دنیا کو اب عملی اقدامات کرنے چاہئیں۔
یاد رہے کہ اسرائیلی فورسز کی جانب سے گزشتہ روز غزہ میں جبالیہ پناہ گزین کیمپ پر فضائی حملے میں مزید 100 سے زائد فلسطینی شہید جبکہ 150 کے قریب زخمی ہو گئے ہیں۔
اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں اب تک 9ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

#anwarulhaqkakkar#gaza#islamabad#isreal#PakTurkNews