الجزائر سٹی (پاک ترک نیوز)
براعظم افریقہ کے دوسرے اور دنیا کے گیارہویں بڑے ملک الجزائر میں رمضان کے مقدس مہینے سے پہلے دنیا کی تیسری سب سے بڑی اور افریقہ کی سب سے بڑی مسجد کا افتتاح کر دیا ہے۔ جو سیاسی تبدیلیوں کے باعث برسوں سے تاخیر کا شکار تھی۔
الجزائر کے صدر عبدالمجید تبون نے بحیرہ روم کے ساحل پر شمالی افریقی ملک الجزائر کی عظیم الشان مسجد کا باضابطہ افتتاح کیا۔اس مسجد کو مقامی طور پر دجامع الدجایر کے نام سے جانا جاتا ہے۔ اس میں دنیا کا سب سے اونچا مینار 265 میٹرہے۔ اس میں 120,000 افراد بیٹھ سکتے ہیں۔ یوں یہ مسجد سعودی عرب میںاسلام کے مقدس ترین مقامات حرمین شریفین کے بعد دنیا کی سب سے بڑی مسجد ہے۔
دجامع الدجایر کوسات سالوں میں ایک جدیدطرز کی شکل میں تعمیر کیا گیاہے۔ جو تقریباً 70 ایکڑ پر پھیلی ہوی ہے۔ اسے لکڑی اور سنگ مرمر سے سجایا گیا ہے۔ اور اس میں عرب اور شمالی افریقی اصناف کےپھل پھول لگائے گئے ہیں۔ اس میں ایک ہیلی کاپٹر لینڈنگ پیڈ کے علاوہ ایک عظیم الشان لا یبریری ہے جس میں 10 لاکھ کتابیں رکھنے کی گنجائش ہے۔
دجامع الدجایر کی افتتاحی تقریب بڑی حد تک رسمی تھی۔ کیونکہ یہ تقریباً پانچ سالوں سے الجزائر کے بین الاقوامی سیاحوں اور ریاستی زائرین کے لیے کھلی ہے۔ جبکہ اسے پہلی بار اکتوبر 2020 میں نماز کے لیے کھولا گیا تھا ۔اس وسیع مسجد کی تعمیر پر تقریباً 900 ملین ڈالر لاگت آئی ہے اور اسے ایک چینی فرم نے تعمیر کیا تھا۔ اسکی تعمیر کا آغاز 2012 میں ہوا اور اسے بہت سی تاخیر اور لاگت میں اضافے کا سامنا کرنا پڑا ۔