لندن(پاک ترک نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر صدر اور سابق وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی وطن واپسی کی تاریخ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔
نواز شریف کی واپسی کے حوالے سے میٹنگ سے قبل لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج نواز شریف کے استقبال کے حوالے سے بھی بات چیت ہوگی، نواز شریف کی واپسی پر پروپیگنڈا کرنے والوں کو جلد جواب دیا جائے گا۔
سابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف نے لندن آنے کا حکم دیا اور چلا آیا، نواز شریف نے مشورے کیلئے بلایا ہے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف کے استقبال کیلئے بڑی تیاراں جاری ہیں، آج اجلاس میں نواز شریف کے استقبال کے حوالے سے بات بھی ہوگی۔
یاد رہے کہ نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت کا لندن میں اجلاس جاری ہے جس میں شہباز شریف، مریم نواز، میاں جاوید لطیف، برجیس طاہر، طلال چودھری، عابد شیر علی و دیگر شریک ہیں۔
میٹنگ میں نواز شریف کی واپسی اور دیگر امور کے حوالے سے مشاورت کی جا رہی ہے۔